ویرات کوہلی ونڈے میچوں میں 15 ہزار سے زائد رنز بنانے والے ٹینڈولکر کے بعد دوسرے کھیلاڑی


نئی دہلی ( آواز نیوز) ون ڈے میچوں کے حقیقی کنگ ویرات کوہلی ون ڈے میچوں میں 15 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوہلی نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ ان سے قبل سچن ٹینڈولکر کو یہ اعزاز حاصل تھا۔ کوہلی کی یہ ریکارڈ 55 ویں سنچری تھی۔ وہ اب تک 315 میچوں میں 59 کے قابل رشک اوسط سے 15080 رنز بناچکے ہیں۔ جس میں 55 سنچریاں اور 79 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹینڈولکر نے ریکارڈ 463 میچز کھیل کر 18424 رنز بنائے جس میں 51 سنچریاں اور 96 ففٹیز شامل ہیں۔ ٹینڈولکر کے میچز، مجموعی سکورز اور نصف سنچریاں ورلڈ ریکارڈز ہیں۔ تاہم کوہلی کے 59 اوسط کے مقابلہ میں ان کی بیٹنگ اوریج کہیں کم 44.83 ہے۔ جوبہرحال ون ڈے میں اچھی اوریج مانی جاتی ہیں۔ٹینڈولکر 145 بار 50 یا زائد رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں، جبکہ کوہلی 134 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ کوہلی نے ٹینڈولکر سے 148 میچز کم کھیلے ہیں۔ اس اعتبار سے وہ مزید 75 میچز کھیل کر ٹینڈولکر کے رنز اور نصف سنچریوں کے ورلڈ ریکارڈ بھی قبصہ جماسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں