بین الاقوامی میراتھن رنر معروف صحافی گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مونا خان یکم نومبر کو  ’نیویارک میراتھن‘ میں شرکت کریں گی



نیویارک (آواز نیوز) پاکستان سے دنیا تک، امن اور دوستی کے لیے دوڑ ہو گی۔ بین الاقوامی میراتھن رنر مونا خان یکم نومبر کو ہونے والی ’نیویارک میراتھن‘ میں شرکت کریں گی۔ بین الاقوامی میراتھن رنر، سرکاری ٹی وی کی اینکر اور گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مونا خان، اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ خان اور کوچ محمد یوسف ’وائس آف کشمیر‘ کے ہمراہ، یکم نومبر کو ہونے والی ’نیویارک میراتھن‘ میں شرکت کے لیے  نیویارک پہنچ چکی ہیں۔ اس میراتھن میں مونا خان اور کوچ یوسف مکمل 42.2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ مونا خان لندن، کینیڈا، اٹلی، برلن، شکاگو، سڈنی، دبئی، یونان اور مانچسٹر میں منعقدہ میراتھن مقابلوں کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ نوجوان مصطفیٰ 5 کلومیٹر کی دوڑوں کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ کوچ یوسف کشمیر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے دوڑتے ہیں۔ یہ سب مل کر پاکستان کا پرچم تھامے ہوئے ہیں اور امن، محبت، انسانیت اور پاکستان اور امریکہ کے مابین دوستی کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں