آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نامور کھلاڑیوں کے عدم دستیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو رات گئے پاکستان پہنچے ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گام بعدازاں ٹرافی کو ٹرافی کو پاکستان لایا جائے گا۔رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔
حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ