یشما گل کی برائیڈل ویک میں نامناسب ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے باعث خبروں میں رہنے والی یشما گل اس مرتبہ لاہور میں منعقد ہونے والے برائیڈل ویک کے دوران سامنے آنے والی ایک ویڈیو کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یشما گل حال ہی میں لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں ایک شخص کو زور سے گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ متعدد افراد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یشما گل اس سے قبل بھی اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہ چکی ہیں۔ اداکارہ نے مشہور ڈرامہ سیریلز درِ شہوار اور پیار کے صدقے سمیت کئی کامیاب پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور ان کا شمار شوبز انڈسٹری کی نمایاں اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

تاحال یشما گل کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر کوئی باقاعدہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں