چنئی:
بھارتی اداکارہ اور معروف ڈانسر نورا فتحی نے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم جیلر 2 میں اپنے خصوصی ڈانس نمبر سے متعلق بات کرتے ہوئے اسے ایک یادگار اور شاندار تجربہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی نے فلم کے لیے آئٹم نمبر کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، جو چنئی میں فلمایا گیا۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں نورا کو فلم کے سیٹ سے باہر آتے دیکھا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اگرچہ نورا فتحی نے ویڈیو میں فلم کا نام براہِ راست نہیں لیا، تاہم انہوں نے اس پروجیکٹ کو اپنے الفاظ میں ’’واقعی ایپک‘‘ قرار دیا۔ نورا کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کا آخری دن تھا اور سب کچھ زبردست رہا، انہوں نے کچھ بہت ہی خاص فلمایا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ مسلسل صبح چار بجے کی کالز کی وجہ سے وہ خاصی تھک گئی تھیں، تاہم اس کے باوجود مجموعی تجربہ ان کے لیے انتہائی یادگار رہا۔ مداحوں کی جانب سے نورا فتحی کے اس خصوصی ڈانس نمبر کو لے کر بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔









