آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے معاملے میں تفتیشی افسر نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو خط لکھ کر سفارش کی ہے کہ ملزم ندیم مبارک المعروف نانی والا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) سے نکالا جائے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم کا نام پی این ایل آئی لسٹ (PNIL) میں ڈالا گیا تھا۔ تاہم ضمانت کے بعد ٹک ٹاکر ندیم نانی والا تفتیش میں شامل ہو گئے اور اپنی صفائی پیش کی۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ ستمبر 2025ء میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزامات پر درج کیا گیا تھا . اس کیس میں معروف ٹک ٹاکر راجب بٹ بھی شامل ہیں۔









