پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنے خصوصی شادی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کے آغاز سے آگاہ کیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں نمرہ خان گلابی مغربی طرز کے خوبصورت گاؤن میں ملبوس دکھائی دیں، جبکہ ان کے شوہر سرمئی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے، تاہم ابتدائی تصاویر میں اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللہ تعالیٰ نے ان کی ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی اور اب اس خوبصورت سفر کا آغاز ہوا ہے۔
بعد ازاں اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید روایتی لباس میں ملبوس نظر آئیں، جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض کے ساتھ سنہری کڑھائی والا کوٹ پہنے دکھائی دیے۔
نکاح کی تصاویر میں پہلی بار ان کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر سامنے آیا، جبکہ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز کے ذریعے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک پائلٹ اور کیپٹن ہیں۔
اداکارہ نے ایک خصوصی شادی کے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک پائلٹ سے شادی کرنا ان کا خواب تھا، جو اب حقیقت بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد اختتام پذیر ہو گیا تھا۔








