لاہور کا دورہ ناقابلِ فراموش، پاکستانی مہمان نوازی نے حیران کر دیا،عمران ہاشمی کا اعتراف

ممبئی (ویب ڈیسک): بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے لاہور کے دورے کو اپنی زندگی کا ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دے دیا۔

ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ ان کی فلم “آوارہ پن” کی ریلیز کے موقع پر وہ مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ان کے مطابق پاکستان میں ملنے والی محبت اور بہترین مہمان نوازی نے انہیں حیران کر دیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ بھارتی فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے فلم “جنت” کی کامیابی کے دوران پیش آنے والے مداحوں کے ہجوم کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں ان کی فلموں کو بے پناہ پذیرائی حاصل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں