قرضوں اور غربت میں گھرے حکومت پاکستان کی بے مقصد شاہ خرچیاں


نیویارک آواز آن لائن)ایک طرف ملکی خزانہ غربت اور بدحالی کی داستان سنارہا ہے دوسری طرف حکومت پاکستان نے اگلے سال ستمبر میں شنگھائی تعاون کونسل ( SCO)سربراہی کانفرنس کیلئے چھ ارب ساٹھ کروڑ کی تیس بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔ اسکے علاوہ دو روز جاری رہنے والے اجلاس کے مہمانوں کیلئے نئے ہوٹلوں اور کانفرنس سینٹروں کی تعمیر اور شہر کی تزئین و آرائش پر مزید اربوں روپے خرچ ہوں گے ۔ واضح رہے حکومت پاکستان نے حال ہی میں انتہائی مہنگے شرح سود پر تین ارب کا مزید قرضہ بانڈز فلوٹ کر کے حاصل کیا ہے جسکا بیشتر حصہ پرانے قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں