پورا یورپ گھومنے والا کم عمر ترین مسافر

کیلیفورنیا: امریکی نوجوان نے یورپ کے تمام ممالک میں جا کر پورا یورپ گھومنے والے کم عمر ترین کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ریو میٹسوکا نے اپنے یورپ کے دورے کا آغاز اپنی 18ویں سالگرہ کے موقع پر آئس لینڈ سے کیا اور اپنے سفر کا اختتام 101 دن اور 44 ممالک گھومنے کے بعد مالٹا پر کیا۔ریو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ ہائی اسکول سے فارغ ہونے کے بعد یورپ گھومنے جائیں گے۔ جب وہ تحقیق میں مصروف تھے تب کسی نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ریو نے بتایا کہ مغربی یورپ کے مملک تک جانے کے لیے انہوں نے ٹرینوں پر سفر کیا جبکہ مشرقی یورپی ممالک کے لیے انہوں نے بسوں پر سفر کیا۔ اس پورے سفر میں صرف دو بار، برطانیہ اور روس جانے کے لیے طیارے پر سفر کیا۔ آئس لینڈ سے کیا اور اپنے سفر کا اختتام 101 دن اور 44 ممالک گھومنے کے بعد مالٹا پر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں