جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے پولیو کے خاتمے کیلئے فنڈز کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فنڈز نہ صرف پاکستان میں ہونے والی انسداد پولیو مہمات میں استعمال ہوں گے بلکہ سرحدوں پر واقع 123 ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں بھی استعمال ہوگا۔ ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر سال 2019ء اور 2020ء کے پہلے سہ ماہی میں 26.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر پلیتا نے کہا ہے کہ ’’پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں بیشتر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم سب نے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ بلاشبہ جرمن حکومت سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گی‘‘۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں