نیویارک ( آواز نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی نے صدر ٹرمپ سے متعدد امیگرینٹس کی فوری رہائی کی درخواست کی ہے۔یہ درخواست خاموشی کے ساتھ کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس سال فروری میں وائیٹ ہاؤس میں صدر سے ملاقات میں مئیر ممدانی نے کولمبیا یونیورسٹی کے ایک سینئیر سٹوڈنٹ کی رہائی کی استدعا کی تھی۔ ستمبر میں صدر ٹرمپ کے گریسی مینشن کے دورے کے بعد سے اب تک مئیر کی ٹیم وائیٹ ہاؤس کو 24 کے لگ بھگ تارکین وطن کی فہرست فراہم کرچکی ہے۔ بتایا جاتا ہے۔ مذکورہ افراد سنگین جرائم میں ملوث نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مئیر اپنے اس منصوبے کو خفیہ رکھ رہے ہیں تاکہ تارکین وطن کی رہائی کی کوششیں کامیاب ہوسکے۔اگرچہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیفن ملر کو وائیٹ ہاؤس کا نیا چیف آف سٹاف بنائے جانے پر تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ انہیں امیگریشن مخالف تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم نیویارک امیگریشن کولیشن کے سی ای او اور مئیر ممدانی کے قریبی ساتھی مراد ایوید کا کہنا ہے کہ سٹیفن ملر صدر نہیں ہیں۔ ان کی تعیناتی سے مئیر کی تارکین وطن کے لئے کوششیں ختم نہیں ہونگیں۔









