CEO of Legal Aid Society Pakistan Haya Zahid Visit Ali Najmi Office
لیگل ایڈ سوسائٹی پاکستان کی سی ای او بیرسٹر  حیا ایمان زاہد نے علی نجمی کے دفتر کا دورہ کیا۔ پاکستان میں   قانونی امور پر بات چیت


نیویارک ( آواز نیوز) لیگل ایڈ سوسائٹی آف پاکستان کی سی او بیرسٹر حیاایمان زاہد نے نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی کی جیوڈیشری کمیٹی کے چئیر اور معروف قانون دان علی نجمی کے لاء آفس کا دورہ کیا۔امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر ملک سرور بھی  میٹنگ میں شریک تھےحیا ایمان پاکستان میں انصاف اور قانون کی سربلندی کے لئے بہت فعال اور متحرک ہیں۔قانونی امداد اور جیلوں  میں اصلاحات کے لئے وہ بہت متحرک ہیں۔ملاقات کے دوران پاکستان میں انصاف اور قانون  کی صورتحال اور لیگل ایڈ سوسائٹی کی معاشرے کے لئے خدمات پر بات چیت ہوئی۔علی نجمی کا کہنا ہے حیا ایمان سے بات چیت انتہائی مفید رہی ہمیں پاکستان میں انصاف اور قانون کے حصول اور فراہمی کے لئے تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں