معروف اردو شاعر رئیس وارثی کا ایک اور کارنامہ : نئی دہلی میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

نئی دہلی/ بھارت( آواز نیوز) اردو زبان و ادب کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر اردو کی ترویج کے لیے خدمات انجام دینے والے معروف شاعر، ادیب اور ادبی شخصیت رئیس وارثی کو اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی (بھارت) کی جانب سے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز رئیس وارثی کی ادبی، تخلیقی اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے طویل عرصے سے جاری خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔اس عالمی ایوارڈ کی تقریب 9 نومبر 2026 عالمی یم اردو کے موقع پہ غالب اکیڈمی نیو دہلی میں منعقد ہوئی۔
رئیس وارثی کا شمار اردو ادب سے وابستہ ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکہ سمیت بین الاقوامی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ نیویارک میں اردو مرکز کے بانی صدر اور بین الاقوامی ادبی جریدے ’’ورثہ‘‘ کے مدیرِ اعلیٰ کے طور پر بھی ادبی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں
رئیس وارثی اب تک بین الاقوامی اور قومی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں نمایاں ایوارڈز میں امریکی صدارتی ایوارڈ اور میڈل گورنمنٹ اف پاکستان کی جانب سے پرائڈ اف پاکستان انٹرنیشنل کونسل اف ارٹس کنیڈا کی جانب سے لٹریری ڈپلومیسی ایوارڈز بھی شامل ہیں

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی کی جانب سے دیا جانے والا یہ عالمی ایوارڈ نہ صرف رئیس وارثی کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کا بھی مظہر ہے۔
اس موقع پر ادبی حلقوں نے رئیس وارثی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اردو زبان، ادب، ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی ادبی روابط کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
اردو زبان و ادب کے لیے خدمات کا یہ اعتراف عالمی ادبی برادری میں اردو کے مقام اور اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں