ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی ارشد ندیم کے نام

سیئول: (آواز نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جبکہ سری لنکا کے ہرانگا کی اب تک دوسری پوزیشن ہے، چین کےہو ہو ہران تیسری پوزیشن پر اور بھارت کے یش ور سنگھ 82.23 میٹر تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ہیں، بھارت ہی کے سچن یادیو اب تک چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں