رام اللہ میں عرب سمٹ نہیں ہونے دیں گے: اسرائیل کی دھمکی

تل ابیب: (آواز نیوز) اسرائیل نے عرب ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رام اللہ میں عرب ممالک کا سمٹ نہیں ہونے دیں گے۔اسرائیل نے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخل ہونے سے روکیں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ فلسطینی اتھارٹی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔دورے کا مقصد دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال کرنا ہے، قطر نے مغربی کنارے نئی 22 یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں