ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا 30 ستمبر سے آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل کے مطابق رکھے گئے ہیں، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہو گا۔ورلڈ کپ ویمنز کے 14 میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف 2 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں