بارسلونا کے اسٹار لامین یامال خطرناک انجری کا شکار، کیریئر کو خطرہ

بارسلونا:اسپینش فٹبال ٹیم اور ایف سی بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کا مکمل علاج ممکن نہیں سمجھا جاتا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا (Pubalgia)‘ کا سامنا ہے — جو عام طور پر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہے۔

یہ انجری مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ کھلاڑی کو مسلسل درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں رکاوٹ کا سامنا رہتا ہے۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق یامال کچھ عرصے سے اس مسئلے میں مبتلا تھے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بیماری اگرچہ ناقابلِ علاج نہیں، لیکن پوری طرح ختم بھی نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام، اور مخصوص ٹریننگ کے ذریعے قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت تقریباً 50 فیصد تک متاثر کر دی ہے، جو ان کے چمکدار کیریئر کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ قابو میں نہ آیا تو بارسلونا کو یامال کی لمبے عرصے کے لیے غیر موجودگی برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں