بالی ووڈ کی دلکش مسکراہٹ، بہترین اداکاری اور شاندار ڈانس کے لیے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں دانتوں کی صحت اور ذاتی نگہداشت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ایک تقریب کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنی روزمرہ کی روٹین کے بارے میں بتایا کہ وہ روزانہ دو مرتبہ، صبح اور رات، دانتوں میں برش کرتی ہیں اور منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ متوازن غذا بھی دانتوں اور مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دن میں دو بار برش کرنا اور ہر چھ ماہ بعد دانتوں کی مکمل صفائی کروانا چاہیے تاکہ دانت مضبوط اور صحت مند رہیں۔
ان کی یہ مثبت اور صحت بخش نصیحت سوشل میڈیا صارفین میں خوب پسند کی جا رہی ہے۔









