شاہد آفریدی نے مستقل طور پر کراچی چھوڑ دیا، اسلام آباد منتقلی کی تصدیق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مستقل طور پر کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا سیاست یا کسی سرکاری عہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ماضی میں انہیں مختلف اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی اسلام آباد منتقلی نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی ہے، جہاں شائقین کرکٹ اس فیصلے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں