ویرات کوہلی کا 274 ملین فالوورز والا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک ڈی ایکٹیویٹ، مداحوں میں تشویش

بھارت کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا 274 ملین فالوورز پر مشتمل انسٹاگرام اکاؤنٹ آج اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہو گیا، جس کے باعث دنیا بھر میں موجود ان کے مداح حیران اور پریشان ہو گئے۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہو گیا۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز اور ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس اور کروڑوں فالوورز کی بدولت سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے فالوورز کی تعداد 274 ملین ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ آج صبح اچانک غیرفعال ہو گیا، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اکاؤنٹ غائب ہونے کی خبر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ویرات کوہلی کے چاہنے والوں نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا، جبکہ بعض صارفین نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالات بھی اٹھائے۔

تاحال ویرات کوہلی یا انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ ہونے کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں