پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا روانہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت مقابلے کو دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی قومی ٹیم کے ارکان کے ساتھ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی بھی کولمبو آمد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اہم موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداران بھی کولمبو پہنچ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دو سے تین دن کے دوران ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں موسم کی صورتحال پر بھی جمی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں