لاہور: بابر اعظم کا ہمشکل مزدور سوشل میڈیا پر وائرل، راتوں رات شہرت مل گئی

لاہور: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا غریب مزدور محمد عمران قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران کے دوستوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جس کے بعد ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور وہ اچانک لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ محمد عمران روزگار کی تلاش میں اپنے گاؤں سے محنت مزدوری کرنے نکلا تھا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ اکثر کہتے تھے کہ وہ بابر اعظم سے مشابہت رکھتے ہیں، مگر وہ خود اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔

وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین عمران کی شکل اور انداز کو بابر اعظم سے حیران کن حد تک ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں