“ایک میچ خراب ہو تو بولر ختم نہیں ہو جاتا” — حارث رؤف کا تنقید کرنے والوں کو جواب

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ناقدین کو کھرا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک برے میچ سے کوئی بولر برا نہیں بن جاتا، لیکن پاکستان میں لوگ فوری طور پر یہ کہنے لگتے ہیں کہ “یہ ختم ہو گئے”۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں اور موجودہ پچز اور باؤنڈریز کی وجہ سے ہائی اسکورنگ میچز میں تمام بولرز کو رنز پڑتے ہیں۔ حارث نے بتایا کہ وہ ڈیتھ اوورز میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ورائٹی بولنگ کو اپنا ہتھیار بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں