اتر پردیش میں اب کوئی سڑکوں پر نماز ادا نہیں کر سکتا،یوگی آدتیہ ناتھ

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ رویے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں خطاب کرتے ہوئے متنازع بیانات دیے جنہوں نے ملک بھر میں شدید ردِ عمل پیدا کر دیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں اب کوئی سڑکوں پر نماز ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز میں اذان دینے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے اور ہر مسلمان کی نشاندہی کر کے اسے نکالا جائے گا۔

ناقدین کے مطابق یہ بیانات بھارتی آئین کی دفعات اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور حزبِ اختلاف کے رہنما اس بیان کو مسلم اقلیت کے خلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں