انسانیت پر سمجھوتہ ممکن نہیں’صدر لی جے میونگ کا اسرائیلی جارحیت پر اہم بیان

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اسرائیلی جارحیت پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) (سابقہ ٹوئٹر) پر جنوبی کوریا کے صدر نے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد کہا کہ ہر حال میں بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے اور انسانیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدر لی جے میونگ نے ایک ویڈیو کا حوالہ دیا، جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی بچے کے ساتھ بدسلوکی کرتے اور اسے عمارت کی چھت سے نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں