وائٹ ہاؤس نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ان اطلاعات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن وائٹ ہاؤس نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے ایران کے غیر ملکی بینکوں میں منجمد اثاثے بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے کہا کہ اس قسم کی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی، اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی تردید کے بعد اب یہ دعوے زیرِ بحث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں