پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کے پرویز حسین انجری کے باعث باہر، متبادل کا اعلان جلد

لاہور قلندرز کے بنگلادیشی کھلاڑی پرویز حسین ایمان انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

فرنچائز لاہور قلندرز کے ترجمان کے مطابق، پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ وہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے تھے۔

پرویز حسین کے ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ پرویز حسین کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں