ایران کا ’10 ایٹم بم‘ دعویٰ مسترد، مذاکرات سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار

ایران نے مذاکرات کے دوران ’10 ایٹم بم‘ بنانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی بھی اپنی سفارتی بات چیت میں ’10 جوہری بم‘ بنانے سے متعلق کوئی مؤقف پیش نہیں کیا۔

اسماعیل بقائی کے مطابق اس نوعیت کے دعوے مخالف فریق کی قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور انہیں سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ ’10 ایٹم بم‘ کا حساب بھی ایران کی جانب سے نہیں بلکہ دوسرے فریق کے تجزیوں کا حصہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں