اسلام آباد: سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے اہم پالیسی تبدیلی کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر عازمین پر حج کی ادائیگی کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے ترجمان کے مطابق نئی ہدایات 3 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر افراد کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد کم عمر عازمین کے جاری کردہ تمام حج ویزے منسوخ تصور کیے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ وہ تمام عازمین جو 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہیں کریں گے، سعودی عرب کے سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔ سعودی امیگریشن حکام نے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس عمر سے کم افراد کو روانگی کے مقام پر ہی روک دیا جائے۔
سعودی حکومت نے اس نئی پالیسی سے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے، تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر حج کے انتظامات کو بہتر بنانے اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔









