ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارت خانہ کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ کا عمل فی الحال روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کام جاری ہے اور سروس جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سفارت خانے نے ابوظبی اور گردونواح میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں، تاکہ سسٹم کی بحالی کے بعد ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

مزید برآں، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سفارت خانے کا رخ نہ کریں اور سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں