سپریم کورٹ آف پاکستان نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی 6، 6 بار سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
یہ فیصلہ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے سنایا۔ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صلاح الدین پنہور بھی شامل تھے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ذاتی دشمنی کے مقدمات کا موازنہ چھوٹو گینگ جیسے سنگین اور منظم جرائم سے نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر دو ملزمان کے خلاف سزائے موت کے فیصلے برقرار رہیں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں سنگین جرائم اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت عدالتی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔









