خواجہ آصف: پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسی واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معرکے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید، مؤثر اور فیصلہ کُن ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بری، بحری اور فضائی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی کہیں زیادہ تیز، مربوط اور مؤثر ہے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پوری قوم بنیان مرصوص کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، جبکہ پاکستانی نوجوانوں کا شعور، اعتماد اور جذبہ ملکی دفاع کی اصل طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بخوبی جانتے ہیں کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کس طرح متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں