جکارتہ — انڈونیشیا کے ہالمہیرا جزیرے پر واقع ماؤنٹ ڈوکو نو آتش فشاں آج صبح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں 3 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکے کے وقت پہاڑ پر 20 ہائیکرز موجود تھے۔ انڈونیشین حکام نے بتایا کہ اب تک 7 افراد بحفاظت نیچے اتر آئے ہیں جبکہ کم از کم 5 زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور بقیہ کوہ پیماؤں کے انخلاء کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حکام کے مطابق، ماؤنٹ ڈوکو نو گزشتہ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور صرف گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 200 مرتبہ پھٹ چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی پہاڑ پر چڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، تاہم ہائیکرز نے اس کی خلاف ورزی کی۔









