نیویارک ( آواز نیوز) امریکہ اور میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کرلیا ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے لئے 32 ٹیمیں کواکیفائی کریں گی۔ گروپ A کی ٹاپ ٹیم میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2-0 اور دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1-0 سے شکست دیکر دوسرے مرحلے یعنی راؤنڈ آف 32 کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔میکسیکو کے دونوں میچز میکسیکو میں کھیلے گئے ہیں۔امریکہ نے ریاست واشنگٹن سٹیٹ کے شہر سیاٹل میں اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 2-0 سےشکست دیکر دوسرے راؤنڈ تک کوالیفائی کرلیا ہے۔ امریکہ نے پہلے میچ پیرا گوئے کو 4-1 سے شکست دی تھی۔ یہ میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میکسیکو ۔ امریکہ اور کینیڈا کی میزبانی میں جاری 23 ویں فیفا ورلڈ کپ میں مجوعی طور پر ریکارڈ 48 ممالک حصہ لے رہے ہیں جنہیں 12 مختلف گروپوں میں رکھا گیا ہے۔









