میسی کے کارناموں میں ایک اور اضافہ: ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھیلاڑی بن گئے

ڈلاس( آواز نیوز) میسی کی ٹیم بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ ڈلاس میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے گروپ J کے اپنے دوسرے میچ میں لائنل میسی کے دو گولز کی بدولت آسٹریا کو 2-0 سے شکست دیدی۔ان دو گولوں کے ساتھ ہی میسی فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا انفرادی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گزشتہ میچ میں میسی نے الجیریا کے خلاف ہیٹ کرکے ورلڈ کپ مقابلوں میں جرمنی کے میروسلاو کیلوز کا سب سے زیادہ ( 16) کا ریکارڈ برابر کیا تھا اب وہ 18 گولزکے ساتھ عالمی ریکارڈ کے بلاشرکت غیرے مالک بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں