نیویارک ( آواز نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا اپ سیٹ نیویارک میٹ سٹیڈیم میں گروپ E کے ایک میچ میں ایکواڈر نے جرمنی کو-2-1سے شکست دیدی۔ اگرچہ اس شکست نہ جرمنی کو کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ جرمنی پہلے ہی دوسرے راؤنڈ یعنی گروپ آف 32 کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ البتہ ایکواڈور کے پوانٹس کے اعتبار سے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کا امکان ہے۔اس گروپ سے ڈائریکٹ کوالیفائی والی دوسری ٹیم کوسٹ آئیوری ہے جس نے جرمنی کی طرح 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔اس سے پہلے کوبے ورڈے نے سپین کے ساتھ میچ ڈرا کرکے اپ سیٹ کیا تھا۔ کوبے ورڈے کے بھی گروپ آف 32 میں کوالیفائی کا امکان ہے۔









