گلگت (نمائندہ خصوصی) – چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سیاست کو ‘جھگڑے اور دشمنی’ کا نام قرار دے دیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق، حقِ ملکیت اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دلانے کا وعدہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دن دیکھنا چاہتے ہیں جب گلگت بلتستان کے نمائندے قومی اسمبلی میں ان کے ساتھ ہوں گے اور پیپلز پارٹی نے حقِ ملکیت کا جو وعدہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر صوبے میں ترقی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا فرق مٹایا جائے گا۔ بلاول نے سردیوں سے قبل گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا۔
بھارت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر جنگ بھی لڑی جائے گی۔









