بارباڈوس( آوازنیوز) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کرگئے ہیں۔89 سالہ گیری سوبرز بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے۔ ایک اننگز میں ان کے بنائے گئے 365 رنز طویل عرصہ تک ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ رہا۔بعد ازاں متعدد کھیلاڑی ان سے زیادہ بڑی اننگز کھیلتے رہے ہیں تاہم لگ بھگ 46 سال بعد ان کے ہم وطن نے 400 رنز بناکے سب سے بڑی انفرادی اننگز کا حاصل کیا۔ سر گیری سوبرز نے ٹیسٹ میچوں میں 8032 رنز بنائے یہ ریکارڈ بھی کئی سال ان کے پاس رہا جسے 1987 میں انگلینڈ کے سنیل گیواسکر نے توڑا۔ اس وقت ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انڈیا کے سچن ٹینڈولکر کے پاس ہے جو 15900 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ ان کے تعاقب میں ہیں جو 14 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ گیری سوبرز کو فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے پہلے ایک اوور کی 6کی 6 گیندوں پر چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 235 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے 39 میچوں میں ویسٹ انڈیزکی قیادت بھی کی تھی۔سر گیری سوبرز کا شمار کرکٹ کے بہترین کھیلاڑیوں میں کیا جاتا رہے گا۔









