کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، متعدد افراد متاثر

کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیشیئر کی زد میں مجموعی طور پر 7 افراد آئے، جن میں سے 3 زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر 3 افراد محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں