*سی ایس ایس امتحان میں دلچسپی میں نمایاں کمی، 4 سال میں درخواستیں تقریباً نصف رہ گئیں.*



اسلام آباد: سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان کے لیے رجسٹریشن کرانے والے امیدواروں کی تعداد گزشتہ چار برسوں میں تقریباً 48 فیصد کم ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں 35 ہزار 59 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جو 2025 میں کم ہو کر 18 ہزار 139 رہ گئی۔ اسی دوران امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کی تعداد بھی 20 ہزار 262 سے کم ہو کر 12 ہزار 792 ہو گئی۔

درخواستوں میں نمایاں کمی کے باوجود کامیاب امیدواروں کی تعداد بھی گھٹ گئی، جو 2022 میں 239 تھی جبکہ 2025 میں صرف 170 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی عام بھرتیوں میں بھی امیدواروں کی دلچسپی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں