فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی یا امباپے گولڈن بوٹ کس کو ملے گا:



نیویارک (نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔ اگرچہ ارجنٹینا کے فائنل جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں مگر سپین کا دفاع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سیمی فائنل سمیت 7 میچوں میں اس کے خلاف صرف ایک گول ہوا ہے جو بیلجئم نے کیا جبکہ اس نے مجوعی طور پر13 گول کئے۔ اس کے مقابلہ میں ارجنٹینا کے سات میچوں میں 19 گول کئے۔ حالیہ ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ارجنٹینا کے خلاف 7 گول ہوئے۔ارجنٹینا کے لیونل میسی گولڈن بوٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں تاہم فرانس کے امباپے زیادہ بڑے امیدوار ہیں کیونکہ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 گول کررکھے ہیں جبکہ میسی نے 8 گول کئے ہیں۔اگر وہ 2گول اور کرلیتے ہیں تو گولڈن بوٹ کے زیادہ بڑے امیدوار بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں