چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی اور ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرحدوں کی صورتحال، داخلی سکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپیوں کے امور بھی کور کمانڈرز کانفرنس میں زیر غور آئے

کور کمانڈرز کانفرنس میں یوم حق خود ارادیت پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پر عزم کشمیری انشااللہ کامیاب ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان میں امن عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں