علی نجمی جنوبی ایشین امریکن کمیونٹی کےبااثر شخصیات میں شامل

نیویارک( آواز نیوز)امریکی پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما اٹارنی علی نجمی کو سٹی اینڈ سٹیٹ نیویارک نے 2024 کے لئے اپنی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ علی نجمی کو جنوبی ایشین امریکن کمیونٹی کے 100 بڑے لیڈرز میں شمار کیا گیا ہے۔ علی نجمی ایک معروف وکیل کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لئے بھی سرگرم عمل ہیں امریکی مسلمانوں کو مین سٹریم امریکی سیاسی نظام میں متحرک اور شامل کرنے کے لئے بھی وہ کافی کام کررہے ہیں وہ مسلم ڈیموکریٹک کلب( MDCNY)کے بانی ممبر ہیں یہ تنظیم امریکی مسلم کمیونٹی میں سیاسی شعور کی بیداری کے لئے ایڈووکیسی اور رابطے کا فریضہ بھی انجام دے رہی ہے۔سٹی اینڈ نیویارک 2024نے علی نجمی کو بااثر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بااثر رہنماؤں میب شامل کرتے ہوئے انہیں ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی موثر آواز قراردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں