پاک بھارت کشیدگی: ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی

لاہور: (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں