بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

لاہور: (آواز نیوز) قومی کرکٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔بابر اعظم پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرتے ہوئے 100 پی ایس ایل میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔سب سے زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے والے کرکٹرز میں عماد وسیم 98 میچز کے ساتھ دوسرے اور فخر زمان 94 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اب تک اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں