نئی دہلی: (آواز نیوز) سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں۔ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔
