اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز کی سابق بل کلنٹن کی 80 ویں سالگرہ میں شرکت


نیویارک ( خصوصی رپورٹ) امریکن پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( APPAC) کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے سابق صدر بل کلنٹن کی 80 ویں سالگرہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سابق سینیٹر و وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر اعجاز نے بل کلنٹن کو ان کی 80 ویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ صدر کلنٹن کے عزم و ہمت اور دنیا بھر میں ان کی خدمات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ صدر کلنٹن آج بھی کلنٹن گلوبل ایننشی ایٹو اور صحت سے متعلقہ دیگر اداروں کے ذریعے دنیا بھر میں ایڈز اور دوسری موذی بیماریوں کے تدارک کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز نے ہیلری کلنٹن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ سابقہ خاتون اول سے وزیرخارجہ تک انہوں نے امریکہ اور اس کے عوام کے لئے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر کلنٹنز کی بیٹی چیلسی کلنٹن بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر اعجاز اپنے صاحبزادے ارسل اعجازکے ہمراہ شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں