پاکستانی میلہ کی کامیابی کی خوشی میں بشیر قمر کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب، کانگریس مین ٹام سوازی کی خصوصی شرکت

پاکستانی میلہ کی کامیابی کی خوشی میں بشیر قمر کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب، کانگریس مین ٹام سوازی کی خصوصی شرکت
نیویارک ( خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئیلنڈ ( PACOLI) کے زیراہتمام حال ہی میں( 23 اگست) پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی میں تاریخ ساز  میلہ کی خوشی میں پاکولی کے سربراہ بشیر قمر کی رہائش گاہ پر ایک ہروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کامگریس مین ٹام سوازی اور ٹاؤن آف ہےہیمپسٹڈ کے سپر وائزر ایڈ سمتھ کی نمائندہ نے خصوصی شرکت کی۔ کانگریس مین ٹام سوای نے میلہ کی کامیابی پر چئیرمین بشیر قمر، صدر عتیق قادری، نائب صدر جمال ظفر اور دیگر کو سائیٹیشنز پیش کیں۔ کانگریس مین ، جو کانگریس میں پاکستانی کاکس کے کو چئیر بھی ہیں، نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ اور پاکستانی کاکس کے کو چئیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں