غزہ: (آواز نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے جنگی جرائم کی انتہا کر دی، صیہونی فوج مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو چن چن کر شہید کرنے لگی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 24 گھنٹے میں 80 سے زائد فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے، اسرائیلی فورسز کی پناہ گاہ سکول پر بمباری، بچوں سمیت 36 افراد شہید ہو گئے۔سکول پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی کے احکامات کو وسعت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 11 فلسطینی گرفتار کر لئے گئے، غزہ سرحد پر امدادی سامان کی بندش کے باعث ہزاروں فلسطینی خوراک کو ترس گئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 53 ہزار 977 ہوگئی، 1 لاکھ 22 ہزار 966 فلسطینی زخمی ہوئے، سپین میں میں 20 یورپی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، ہسپانوی حکام نے دو ریاستی حل اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کیلئے دنیا کو غورکرنے پر زور دیا۔
